0

رؤف حسن حملہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان رؤف حسن حملہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہو کر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے جس کے لیے انہوں نے کالے رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی۔تفتیشی ٹیم نے 2 کلومیٹر تک کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کر لی۔

پرائیویٹ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی چھان بین جاری ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مکمل روٹ کی تفتیش جاری ہے اور حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے تاہم زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔

زیراستعمال گاڑی کی نمبرپلیٹ کے حروف مدھم ہونے کے باعث ڈیٹا نہ مل سکا۔تفتیشی ذرائع نے کہا کہ رؤف حسن تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ان سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں ملاقات ہی نہیں ہوپاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply