لاہور ہائیکورٹ نے چوری کے مقدمے میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔
فواد چوہدری کی پنڈ دادنخان میں چوری کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس امجد رفیق نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
فواد چوہدری اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا فواد چوہدری پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں،
پنڈ دادن خان میں چارپائیاں اور دیگر اشیاء کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ سیاسی وابستگی کے باعث درج کیا گیا ہے۔
نو مئی کے مقدمات سمیت اب چوری کے مقدمات میں بھی نامزد کر دیا گیا ہے،عدالت مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔