0

کراچی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج بدھ کو رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح شہر بھر میں اوسط درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گلستان جوہر کراچی کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں پارا 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

کراچی کے علاوہ سندھ کیے دیگر حصوں میں جیکب آباد ،دادو51، سبی،خیر پور، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 50، سکھر، شہید بینظیر آباد ،روہڑی، تربت، لسبیلہ49، سکرنڈ ، پڈعیدن، حیدر آباد،رحیم یار خان48، قصور، بھکر اور جھنگ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی پارہ ہائی رہا، جہاں سرگودھا،فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں 45 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی۔رحیم یارخان اور حیدرآباد میں بھی گرمی کا پارہ 46 ڈگری ہوگیا لیکن شدت 49 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے، پشاور میں 40، اسلام آباد میں 39 ڈگری کی گرمی محسوس ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply