0

ذوالحج کا چاند 7جون کو نظر آنے کا قوی امکان

ذوالحج کا چاند7جون جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے، اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔ 

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند7جون جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے،اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ 7جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحی 17جون بروز پیر کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات مرکز کا بتانا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے،چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8جون ورنہ اتوار 9جون کو ہوگی۔یعنی 10ذو الحج عید الاضحی کا پہلا دن پیر 17جون یا منگل 18جون کو ہوگا۔

تاہم پاکستان میں عید الاضحی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply