0

نان فائلرز کیخلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے

ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

ذرائع ایف بی آرکے مطابق  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7ہزار 167 سمز بحال کردی گئی ہیں،اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا ہے۔

ٹیلی کام کمپینوں کو ان نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی،مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی۔

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply