گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ وہ صرف پیپلز پارٹی نہیں پورے پنجاب کے گورنر ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلزپارٹی کے مختلف وفود نے ملاقات کی،سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی وفود کو گورنر ہائوس میں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا گورنر ہائوس کے دروازے کارکنوں اور عوام کیلئے کھلے ہیں،پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کو عزت و احترام دیتی ہے۔
پنجاب کی بہتری کے لیے آئینی کردار ادا کروں گا،آپس کے اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔