0

بیرون ملک میڈیکل تعلیم، حکومت کا این او سی کی شرط نافذ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بیرون ملک میڈیکل تعلیم کیلئے این او سی کی شرط نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق 2024ء کے سیشن کے لئے طلبہ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے اجازت لینا ہو گی۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ پاکستانی طلبہ کوغیرمعیاری بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے بچانے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں،حکام کے مطابق بیرون ملک میڈل کی تعلیم کیلئے جانے والے طلبہ میں 30فیصد خواتین ہیں۔

بیرون ملک سے میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی پاکستان میں کوئی کھپت نہیں، سب سے زیادہ پاکستانی طلبہ میڈیکل تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق میڈیکل تعلیم کیلئے وسط ایشیائی ریاستیں اور افغانستان دوسرے اور تیسرے نمبر پر پسندیدہ ملک ہیں، پاکستانی طلبہ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے روس، یوکرائن، آذربائیجان، اور ایران بھی جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ مشرقی یورپ کے ممالک بشمول رومانیہ، ملائیشیا، اور بنگلہ دیش بھی جا رہے ہیں، پاکستان میں ہر سال 185میڈیکل کالجز میں 21ہزار طلبہ میڈیکل ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply