سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران سماعت کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا اور خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔
عدت کیس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ کے باہر خاور مانیکا کو نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصافر کے وکلاء کی جانب سے خاور مانیکا پر حملہ کیا گیا۔