0

‘انگلینڈ سیریز سے بہتر ورلڈکپ وارم اپ میچز کھیل لیتے’، شائقین کا قومی ٹیم کو مشورہ

پاک انگلیںڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کا شکار ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا۔ کارڈف میں پورا دن بادل برسنے کی وجہ امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس طرح 4 میچز کی سیریز میں انگلینڈ ٹیم کو 0-1 سے برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ پاکستان کے خلاف سیریز کا واحد میچ 23 رنز سے جیت کر مضبوط پوزیشن میں ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ شائقین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اس فیصلے سے خوش نطر نہیں آرہے۔ کچھ شائقین ورلڈکپ وارم اپ میچز کو ترجیح نہ دینے جبکہ کچھ بارش والے وینیوز پر میچز شیڈول کرنے سے متعلق تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ‘انگلینڈ کے ساتھ سیریز رکھنے سے اچھا تھا، وارم اپ میچز کھیل لیتے، ایک میچ رہتا ہے اس میں بھی بارش ہے۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘پاکستان انگلینڈ سیریز سے بہتر امریکا جاکر یوگانڈا اور نیپال سے وارم اپ میچز کھیل لیتے، یہ سیریز صرف وقت کی ضیاء ہے۔’

ایک صارف نے مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم تھی۔ موسم کی صورتحال جانے بغیر کیسے میچز شیڈول کے گئے؟’


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply