0

وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو مختصر دورے پر چین روانہ ہونگے

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جون میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل چین کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے مختصر دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دوران وزیراعظم چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پر گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی چین جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی دورے کے دوران ایم ایل ون پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری طرف پارلیمنٹ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے باعث بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد سے اب تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply