بلوچستان کے ضلع واشک میں تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ، 28 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بس تربت سے کوئٹہ جا رہی تھی ، واشک میں ٹائر پھٹنے کے باعث کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔