پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہابھارت کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں،پہلگام واقعے کے بعد بھی بھارت پاکستان سےمتعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکاہے۔
25اپریل کو جہلم بس اڈے کے قریب سے بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد سے بھارتی ساختہ ڈرون برآمد ہوا، آج ہم ایک نیٹ ورک کی نشاندہی کررہےہیں اور وہ بھی ثبوت کے ساتھ۔
گرفتار دہشتگرد کے موبائل فون کی فرانزک سے ناقابل تردید شواہد ملے، جہلم بس اسٹینڈ کے قریب اڑھائی کلو گرام بارودی مواد برآمد ہواہے،
بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر دہشتگرد کو ہدایات دے رہا تھا، ہینڈلر کی واٹس ایپ چیٹ بھی پکڑی گئی ہے،موبائل ڈیٹا کا فرانزک جاری کردیاہے،دہشت گرد کے ہینڈلر کا نام سکھوندر ہے،بھارتی فوج کا صوبیدار ہے۔
بھارتی ساختہ ڈرون بھی پکڑاگیاہے،10لاکھ روپے بھی برآمد کیےگئے ہیں۔









