پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے متنازعہ کینالز منصوبے کے مسترد ہونے پر پوری قوم، بالخصوص سندھ کےعوام کومبارکباد دی ہے۔
فریال تالپور نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرنے کی حکمت عملی کو سراہتے ہیں اورثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت اورآئینی طریقہ ہی مسائل کا اصل حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بلاول بھٹو کی رہنمائی میں سندھ کے حق کی بھرپورانداز میں نمائندگی کی،عوامی جدوجہد اور سندھ کے لوگوں کی استقامت نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے محروم طبقات کے لیے امید کا پیغام ہے اورجیت جمہوریت اورعوامی وحدت کی علامت ہے۔
فریال تالپورنے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہرمحاذ پرعوامی حقوق کا دفاع کرتی رہے گی، جدوجہد میں شامل تمام سیاسی و سماجی کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔









