0

پاکستان اور کیوبا کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور کیوبا کے درمیان چھٹے دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔

جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری مریم آفتاب نے کی، کیوبا کی جانب سے نائب وزیر خارجہ انایانسی روڈریگیز کامیجو نے وفد کی قیادت کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات، صحت، تعلیم، کھیل اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پرتفصیل سے بات چیت کی گئی۔

پاکستانی وفد نے کیوبا کے وفد کو جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، اور دونوں ملکوں نے علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اور آئندہ کے لیے اس تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply