0

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ بننے والی چیزوں سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم میں مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہو ا ہے ،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں سرفہرست ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے 2022 میں سیلاب نےپاکستان میں تباہی کی ،پاکستان میں سیلاب نے معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے۔

یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں ،معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں ۔

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ،نوجوان پاکستان کا بڑا اثاثہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply