ہم انویسٹگیشن ٹیم کو نادراانتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غیرملکیوں کے شناختی کارڈ پراسس کرنے پرنادرا کے 2022 ملازمین کیخلاف کاروائی ہوئی تھی، ملوث ملازمین کیخلاف 508 انکوائریاں شروع کی گئی تھی۔
نادرا کے 113 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے، لگ بھگ 72 ہزارغیرملکیوں نے مبینہ طور پرقومی شناختی کارڈ پراسس کروایا یا کوشش کی گئی تھی، جعلی قومی شناختی کارڈ بنوانے والوں میں زیادہ ترافغان مہاجرین تھے۔
ہم انویسٹگیشن ٹیم نے نادرا میں جاری تحقیقات پر تمام تفصیلات حاصل کرلیں جن کے مطابق 743 ملازمین کو ثبوت نہ ملنے کی بنیاد پربری کردیا گیا، دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ پی پی کے ممبر قومی اسمبلی علی گوہر کے خاندان کا نادرا آفس سے ڈیٹا لیک ہوا ہے اورنادرا سے ڈیٹا لیک ہونے پر انکوائریاں جاری ہیں۔
نادرا ترجمان نے بتایا ہے کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ناکامی پر نادرا انتظامیہ معلومات فراہم نہیں کرسکتا ہے، نادرا نے اپنا کنٹریکٹ پورا کیا اور الیکشن مینجمنٹ سسٹیم پروجیکٹ پرکام کرنے والے ملازمین کو بونس بھی دیے گئے ہیں۔
نادرا انتظامیہ سے پوچھنے پر کہ پروجیکٹ پرکتنا خرچ آیا، توانتظامیہ نے کہا وہ یہ تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے۔