0

ناریل کا تیل اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! دانت موتیوں کی طرح چمکدار

دانتوں کو چمکانے اور ان میں سفیدی لانے کیلئے لوگ ہر طرح کے جتن کرتے ہیں کسی ڈینٹسٹ کے پاس بھی جائیں تو یقیناً اس پر ہزاروں کا خرچہ آجاتا ہے۔

کچھ لوگوں کے دانت بہت زیادہ پیلے اور داغدار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شخصیت پر بھی برا اثر پڑتا ہے، ایسے افراد کے لیے ایک نہایت آسان اور گھریلو ٹوٹکا پیش خدمت ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں صائمہ قریشی نے بتایا، انہوں نے کہا کہ دانتوں میں چاہے کتنی ہی گندگی کیوں نہ ہو اس نسخے کے استعمال سے آپ فوری طور پر اچھا محسوس کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تھوڑا سا ناریل کا تیل (کوکونٹ آئل) اپنے ہاتھ پر رکھیں اور اس پر ایک چٹکی ہلدی مکس کرکے انگلی کی مدد سے پورے دانتوں پر لگائیں اور کچھ دیر کیلیے چھوڑ دیں۔

Teeth Whitening Teeth Whitening

اس کے بعد سادہ برش سے دانتوں کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں اور کلّی کرلیں، آپ کو خود نظر آجائے گا کہ سارے داغ دھبے بالکل کتم ہوجائیں گے اور دانت موتیوں کی طرح چمکدار ہوجائیں گے۔

صائمہ قریشی نے بتایا کہ میں نے کبھی دانتوں کی وائٹننگ نہیں کروائی میں خود یہ نسخہ استعمال کرتی ہوں۔

Comments

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply