ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو لوگ تحریک انصاف میں آج ہیں وہ اس کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی سے بددیانتی یا بے وفائی نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کےمطابق بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہمارا حق ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی کشمکش نہیں، بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ہر دفعہ ان کا نام شامل ہو، بانی پی ٹی آئی ہم سے مشاورت کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کس سے ملنا چاہتے ہیں۔
بابراعوان کا نام میں نے نکالا نہیں،ان کا نام اگلے ہفتے کی لسٹ میں شامل تھا، جیل کے معاملات چودھری ظہیرعباس ایڈووکیٹ، فوجداری مقدمات سلمان صفدرجبکہ آئینی نوعیت کے معاملات کے حوالے سے میں بھی شامل ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پرفارمنس ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ تبدیل کیا جارہا،علی امین گنڈاپورکا عہدہ مستحکم ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ان کو حاصل ہے۔
جے یوآئی سے ہماری اتحاد کی خواہش موجود ہے، بڑی حد تک ہم اس اتحاد کی جانب بڑھ چکے ہیں، بہت بڑا اتحاد بن رہا ہے جو سامنے آجائے گا،بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت ہے کہ جے یو آئی سے گفتگو جاری رکھی جائے۔









