0

پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں،اتحادی ضرور ہے،ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں،کسی کے بیان سے ہمیں پالیسی تبدیل نہیں کرنی چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مذاکرات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا کردار اچھا نہیں ہے ،پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے ، اتحادی ضرور ہے۔

متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر مزید بحث ہونی چاہیے تھی ،فیک نیوز کو کنٹرول کرنے کی بھی ضرورت ہے،ہر دور میں سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔

پیکا ایکٹ ترمیمی متنازعہ ہے ، کوئی آئیڈیل قانون سازی نہیں ہے ،پیپلز پارٹی نے پیکا بل کو سپورٹ کیا مگر اس کو جسٹیفائی نہیں کر سکتا،پارٹی کے اندر بھی بات ہو گی تو پیکا بل کی مخالفت کروں گا۔

تمام اسٹیک ہولڈر کو بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے تھی ،جلدی میں قانون سازی کا طریقہ غلط ہے ،تیزی سے قانون سازی کے پیچھے بدنیتی ہوتی ہے۔

عرفان صدیقی بھی مانتے ہیں تو بے بس کیوں ہیں،ہیومن ٹریفکنگ میں کمی کیلئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے ،حکمران طبقے کاعوام کی نبض پر ہاتھ ہی نہیں ہے۔

حکومت وقت پڑھے لکھے نوجوانوں کو کیا دے رہی ہے ؟ریڑھی بانوں کیخلاف بھی آپریشن کیا جا رہاہے ،پاکستان کے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply