0

خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں 40 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

پشاور (انور زیب) آڈٹ رپورٹ میں خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں 40 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سال 2021-22 آڈٹ رپورٹ میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری ڈیلی ویجرز کو 15 کروڑ سے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مختلف کیڈرز کی غیر ضروری بھرتیوں پر بھی خزانے کو 4 کروڑ کا نقصان ہوا، پراونشل ڈائریکٹرز کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔ سیکیورٹی آلات اور اسپیشل الاؤنسز کی مد میں کمپنی کو 2 کروڑ 30 لاکھ کا نقصان ہوا۔

چیف انٹرل آڈیٹر، منیجر کارپوریٹ فنانس کی تعیناتیوں میں بھی بے ضابطگیاں ہوئیں، دونوں تعیناتیوں سے خزانے کو 3 کروڑ 88 لاکھ روپے نقصان ہوا، رپورٹ پر مشیر خزانہ کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply