0

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جمعہ 31 جنوری کو ملک بھر میں آئی پی پیز کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیرجماعت کےاعلان کے مطابق جمعہ 31 جنوری کو ملک بھر میں آئی پی پیزمافیا کے خلاف بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی سستی اور ناجائز ٹیکسز ختم کرے، کیونکہ بجلی، گیس اور تیل سستا ہونے سے ہی ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی ممبران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ معاشی بحران کے اس دور میں اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply