0

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4 روپے فی لٹر سے زائد بڑھنے کی توقع ہے، ڈیزل کی قیمت میں چار روپے سے زائد اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیت میں ایک روپے فی لٹر تک اضافہ ممکن ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی بارے اعلان 31 دسمبر کو ہو گا، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزیر خزانہ نئی قیمتوں بارے اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply