0

شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کو 6 ماہ قید ہو گی، نادرا کی وارننگ

پاکستان میں ہر شہری کے لئے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی ہے۔

نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔

بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply