0

پنجاب، شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

پنجاب کے زیادہ ترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، دھند کی وجہ مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 3  فیض پور سے درخانہ جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سےعبدالحکیم تک شدید دھند کی وجہ  سے بند کردیا گیا۔

ترجمان کہا کہنا تھا کہ موٹرویز کوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply