آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی دہشت گردوں میں سرغنہ باتور بھی شامل ہے،علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
صدرمملکت نے خیبر میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے آپریشن میں 4خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا،صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے بھی خیبر میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی،وزیراعظم نے 4خارجیوں کو ہلاک اور3کو زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیرداخلہ نے خیبر میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا 4خوارج کو ہلاک کرنے والی سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں پر ناز ہے۔
دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش پیش کرتے ہیں،بہادر سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔
پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں،قوم سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔









