0

چیف جسٹس کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں تمام معزز ججز نے شرکت کی،جسٹس سید منصورعلی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا،رجسٹرار نے موجودہ مقدمات کا جائزہ پیش کیا،رجسٹرار نے بروقت فیصلے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔

اجلاس میں رجسٹرار نے مقدمات کے تازہ ترین اعداد و شمار بھی پیش کیے ،رجسٹرار سپریم کورٹ نےاسٹیٹس کےذریعے کیسز کی تعداد بتائی۔

رجسٹرار کے مطابق سپریم کورٹ میں59ہزار191 مقدمات زیر التوا ہیں،2دسمبر کو اگلی فل کورٹ میٹنگ بھی طلب کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply