وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور برہان کے قریب احتجاج کے بعد واپس پشاور روانہ ہو گئے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پشاور واپس روانہ ہوگئے، دو مقامات پر روکاوٹیں ہٹانے میں وقت لگا، وزیر اعلی پنڈی نہ پہنچ سکے۔
انہوں نے بتایا کہ برہان کے قریب احتجاج کے بعد وزیر اعلی پشاور واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں احتجاج کیلئے دیا گیا وقت بھی ختم ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شرکت کیلئے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم اب انہوں نے برہان انٹرچینج سے ہی کارکنوں کو واپس مڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔









