تحریکِ انصاف نے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھے۔ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی۔
ادھر کمیٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی اور کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھرائو کیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ موٹروے اٹک پُل سے پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔









