درآمدی کوئلے پر چلنے والی 3 آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن کریں گے ، کمیٹی آئی پی پیز کی تھر کوئلے پر منتقلی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔
کمیٹی پلانٹس کی تھر کوئلے پر منتقلی کیلئے تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ پیش کرے گی،کمیٹی تھر کی کانوں سے پروجیکٹ سائٹ تک کوئلے کی منتقلی کیلئے لاجسٹکس کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی حکومت کو سفارشات اور عمل درآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی۔