درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی ای او نے ایکسپو سنٹر پراجیکٹس کے لئے موصول شدہ 700 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز کا غیرقانونی استعمال کیا،دو معروف آڈٹ فرموں EY اور KPMG نے اپنی آڈٹ خدمات واپس لے لی تھیں جو کمپنی کی مالی بے ضابطگی کا ثبوت ہے۔
سی ای او کو ڈھائی سالوں میں تنخواہ اور مراعات میں 9 لاکھ روپے سے 23 لاکھ روپے کا غیر معمولی اضافہ اور صرف 2 سالوں میں بونس کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے بھی ملے ہیں۔
درخواستگزار کے مطابق سی ای او پر بورڈ آف ڈائریکٹرز، آڈیٹرزاور دیگر متعلقہ حکام کو گمراہ کرنے کے الزامات بھی ہیں، سی ای او کی بطور سی ای او تقرری شفافیت ار منصفانہ عمل کی عدم موجودگی کے باعث مشکوک ہے۔
سی ای او پر ملازمین کی ملازمت کی شرائط کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کا بھی الزام ہے، سی ای او نے مستقل ملازمین کو کنٹریکٹ پر منتقل کیا جو کمپنی قوانین کی خلاف ورزی ہے، معاملے پر سی ای او سے موقف لینے کی کوشش کی جاری ہے۔