0

 کراچی میں اگلے 3 دن میں 150 سے 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان

 کراچی میں اگلے 3 دن میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے جنوب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، کراچی میں بھی کل تیز بارش کا امکان ہے۔ سجاول، ٹھٹہ میں بھی اگلے دو سے تین دنوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں دو سے تین دنوں میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اگلے دو سے تین دن میں سمندر میں تغیانی رہنے کا امکان ہے۔ ٹھٹہ اور سجاول میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply