0

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا چیپٹربند،جیل سے رہا ہوتے نظر نہیں آرہے،امیر مقام

وفاقی وزیر برائے سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سربراہ عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا اور نہ ہی وہ مجھے جیل سے رہا ہوتے نظر آرہے ہیں۔

انجینئر امیر مقام نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا چیپٹربند ہوچکا ہے، اگر دھرنوں سے تبدیلی لائی جاسکتی تو بانی پی ٹی آئی 120دن کے دھرنے سے لا چکے ہوتے۔

پی ٹی آئی کی ساری تگ و دو ایک شخص کو جیل سے باہر لانے کیلئے ہے، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ، انہیں ملکی سیاست میں مثبت کردارادا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن کی گواہی ان کے اپنے وزرا دے رہے ہیں ، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply