0

سندھ حکومت کا 10 ہزار نوجوانوں کیلئے آئی ٹی ٹریننگ دینے کا اعلان

صوبائی وزیر توانائی ناصرشاہ نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ نے ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا دورہ کیا، اس موقع پر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دس ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے، پروگرام میں حصہ لینے والوں کی تعداد 1لاکھ بڑھائی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نہ صرف جدیدٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس وقت غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے نوجوانوں میں ناامید پید ا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگروام میں ملکی وغیرملکی نامورادارےحصہ لےرہےہیں ، ایران سعودی عرب ،چین ، ترکی اور آسٹریلیا سمیت دیگراہم ممالک بھی شریک ہیں۔

صوبائی وزیر کا انٹرنیٹ کے مسئلے پر کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں نیٹ مسئلہ ہے ، نیٹ ورکنگ کے حوالےسے پاکستان میں منفی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply