0

وفاقی پولیس افسران کی برطرفی کے معاملے میں نئے انکشافات

وفاقی پولیس افسران کی برطرفی کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تھانہ نون پولیس نے چھینا گیا ڈیڑھ کروڑ کیش اور 2 کلو سونا غائب کیا،گرفتار 4 ڈاکوؤں نے واہ کینٹ میں اہم شخصیت کے گھر ڈکیتی کی تھی۔

ملزمان کو موٹروے چوک پر نون پولیس نے گرفتار کیا،پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ کیش اور 2کلو سونا برآمد کیا،ملزمان سے سامان لیکر غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔

تھانہ نون پولیس کے اے ایس آئی نے ملزمان کو جیل بھجوا دیا،واہ کینٹ پولیس نے بعدازاں ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے واہ کینٹ پولیس کے سامنے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ایس ایچ اوتھانہ نون نے ناقص تفتیش کا مقدمہ تفتیشی کیخلاف درج کیا،پنجاب پولیس کی درخواست پر آئی جی نے انکوائری کرائی،انکوائری کے بعد ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply