مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،انہوں نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کیلئے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے۔
یاد رہے 2 دن قبل ہی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔