0

شکیب الحسن جب تک مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے، بی سی بی

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن جب تک مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے۔

بی سی بی نے بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف درج ہونے والے مقدمے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپس نہیں بلایا جائے گا، وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

بی سی بی کے صدر فاروق احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شکیب الحسن کھیلتے رہیں گے، لیگل نوٹس موصول ہو گیا ہے، جواب دیا ہے کہ وہ ابھی کھیل جاری رکھیں گے۔ ابھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور ابتدائی مرحلے میں ہے، بہت کچھ ہونا باقی ہے۔

فاروق احمد نے مزید کہا کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ کھیلیں گے۔ بنگلا دیش نے پاکستان کے بعد بھارت جانا ہے، ہم چاہتے ہیں وہ سیریز بھی کھیلیں۔ شکیب الحسن ہمارا کنٹریکٹڈ کھلاڑی ہے، ہم قانونی معاونت کریں گے۔

خیال رہے کہ بی سی بی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قتل کے کیس میں نامزد ہونے پر شکیب الحسن پر پابندی لگائی جائے جبکہ مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply