مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے ، جہاں وہ روٹین کا چیک اپ کروائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے پہلے میں لندن روانگی متوقع ہے ، نوازشریف کا لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
نواز شریف لندن میں ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے کے علاوہ صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، وہ دو سے تین ہفتے وہاں قیام کرینگے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو لندن میں چار سال کے قیام کے بعد وطن واپس آئے تھے۔