0

ایف بی آر

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) موجودہ ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیاں کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری کیا جا سکتا ہے ، جس کے مطابق چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز بھی اس میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجروں کے لیے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply