0

چیمپئنز کپ ٹیم کے مینٹورز پی سی بی سے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کریں گے

چیمپئنز کپ ٹیم کے پانچوں مینٹورز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کریں گے۔

پی سی بی 3 سالہ معاہدے کے تحت پانچوں مینٹورز کو سالانہ 50 لاکھ روپے ادا کرے گا۔ حکام کو سابق اسٹارز کی مدد سے نئے ٹیلنٹ کے حصول کی امید ہے۔ یوں تین سال میں ہر سابق اسٹار ڈیڑھ کروڑ روپے حاصل کر پائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مینٹورز کا کام ٹیلنٹ کی نشاندہی اور اسے نکھارنا ہے، چیمپئنز کپ کی ہر ٹیم کے ساتھ 10 رکنی سپورٹنگ اسٹاف موجود ہوگا۔ ان میں ہیڈ کوچ، نائب کوچ، منیجر و دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز چیمپئنز کپ ٹیم کے مینٹورز کا اعلان کیا تھا۔ ان میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، وقار یونس اور شعیب ملک شامل ہیں۔شعیب ملک اور سرفراز احمد کرکٹ کھیلنے کے ساتھ مینٹور کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ثقلین مشتاق سے امیدیں ہیں کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں گے۔ ایونٹ کے دوران نظر آنے والے نئے ٹیلنٹ کو سابق اسٹارز کی مدد سے تراشا جائے گا تاکہ ٹیم کیلیے بیک اپ فورس تیار ہو سکے۔

اسی طرح وقار یونس نے حال ہی میں چیئرمین کے مشیر کا عہدہ چھوڑتے ہوئے مینٹور کی پوسٹ کو ترجیح دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply