0

آج چترال سے کراچی تک کامیاب ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج چترال سے کراچی تک کامیاب ہڑتال ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجر دوست کے نام پر تاجر دشمن اسکیمیں متعارف کرا رہی ہے۔ یقین ہے کوئی تاجر تنظیم اپنی کمیونٹی اور عوام کے مفاد کے خلاف حکومتی جھانسے میں نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں سے اپیل کرتا ہوں وہی کام کریں جو ملک و قوم کے حق میں ہے۔ حکمران اپنی مراعات چھوڑنے کو تیار نہیں اور ہم ان کی بڑی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے مفت بجلی اور عیاشیوں کے خرچے مزید اٹھانے کو تیار نہیں۔ تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن مارکیٹوں کی بنیاد پر ٹیکسوں کا تعین انہیں منظور نہیں۔ جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے اور حکمران طبقہ اپنے خرچے کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں تو خودبخود تاجروں اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ آج کی ہڑتال ایک دن کی کوشش ہے۔ حکومت کو مجبور کریں گے اور اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ہی تاجروں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply