اسلام آباد: تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ تربت نیول بیس پر حملے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر منفی پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا۔ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی اور من گھڑت ویڈیو کو شیئر کر کے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
خدکوچہ تھانے کی سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز جعلی ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف و ہراس اور انتشار پھیلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں۔ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے شر انگیزی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔