0

محکمہ پنجاب فوڈ 66 سال بعد ختم کرنے کا الٹی میٹم

لاہور: پنجاب میں محکمہ فوڈ کو 1958 میں قانون سازی کر کے لایا گیا تھا جسے اب 66 سال بعد ختم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔

محکمہ خوراک ختم ہونے سے خالص غذا ایکٹ، شوگر فیکٹری کنٹرول ایکٹ، اشیائے خوردنی کنٹرول ایکٹ اور فوڈ اتھارٹی کنٹرول ایکٹ اکٹھے کر دیئے جائیں گے۔ محکمہ فوڈ کو ختم کرنے کے لیے تجاویز مرتب کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو محکمہ فوڈ کے حوالے سے تجاویز بھجوا دی گئیں۔ محکمہ فوڈ کی جگہ “کموڈیٹی کنٹرول اینڈ مینیجمنٹ سسٹم” کے نام سے نیا محکمہ بنایا جائے گا۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ نئے وجود میں آنے والے محکمہ کے ماتحت اسپیشل سیکرٹری، زرعی مارکیٹنگ، ڈی جی پرائس کنٹرول ہوں گے۔ نئے محکمہ”کموڈیٹی کنٹرول اینڈ مینجمنٹ سسٹم” میں کین کمشنر اور ڈائریکٹوریٹ فوڈ بھی ماتحت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق محکمہ انڈسٹری، محکمہ فوڈ اور محکمہ زراعت کے پرائس کنٹرول کی تمام سرگرمیاں نئے محکمہ کے سپرد ہونگی۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے محکمہ خوراک کو ختم کرنے اور نئے محکمہ کے قیام کے لیے تجاویز تیار کر لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد باقاعدہ نئے محکمہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply