جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی میں اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہو سکتے، تحریک انصاف سے 12 سال مخالفت رہی۔
مولانا فضل الرحمان لاہور میں سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے۔
جے یو آئی سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی، ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 12 سال ہماری مخالفت رہی، دنوں کے اندر معاملات درست نہیں ہوسکتے۔