ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور صرف 2 گھنٹے میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان واسا ملتان کے مطابق اس سے قبل شہر میں 134.5 ملی میٹر بارش 1976 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
ملتان میں شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں بوسن روڈ، حسن پروانہ روڈ، شاہین مارکیٹ اور گلگشت کے علاقے میں پانی جمع ہوگیا۔
بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق ضلع بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔