0

وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، ٹیکسز بڑھانے ہیں تو حکومت کو بھی عوام کو سہولیات دینا ہوں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ٹیکسز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجر دوست سکیم متعارف کرائی ہے، ٹیکس نادہندگان ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، تاجر اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم متعارف کرائی ہے، تاجروں کے لیے ٹیکسیسشن کے عمل کو انتہائی آسان کر دیا ہے۔ ٹیکس کے واجبات ادا کرنے سے معیشت مضبوط ہو گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 49 لاکھ لوگ انکم ٹیکس نان فائلرز ہیں ، نان فائلز کا پورا لائف اسٹائل کا ڈیٹا موجود ہے، ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہو گا، ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہو گی ، نان فائلز کو سینٹرلائزڈ طریقے سے نوٹس کیے جائیں گے، نان فائلرز کو براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply