جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث تین دن سے بند راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
میٹرو بس سروس اسلام آباد پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک بحال کی گئی ہے جبکہ فیض آباد سے صدر میٹرو اسٹیشن تک معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آج دن 2 بجے کے بعد میٹرو بس سروس مکمل بحال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج تین دن سے جاری ہے جس کے باعث میٹرو سروس کے علاوہ مری روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث میٹرو بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی تھی۔