وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ طارق فضل چودھری اور دیگر پر مشتمل حکومتی وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے دھرنے لیاقت باغ پہنچے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کی قیادت سے دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست کی جس کو جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا تاہم حکومتی پیشکش پر حافظ نعیم الرحمان نے مذاکرات کیلئے حامی بھر لی۔
امیر جماعت اسلامی نے مذاکرات کیلئے کارکنان کی رہائی کی شرط رکھ دی جس پروفاقی وزیر عطاتارڑ نے کارکنان کی رہائی کی یقین دہانی کرا دی۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں امیرالعظیم، فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا 26 جولائی سے جاری ہے۔









