0

ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے بزرگ مسافر کی جان بچا لی

میانوالی، ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے بزرگ مسافر کی جان بچا لی۔

ریلوے پولیس میانوالی کے کانسٹیبل کی حاضر دماغی نے ایک اورمسافرکی جان بچالی،تھل ایکسپریس میانوالی اسٹیشن پررک ہی رہی تھی کہ مسافر نے جلد بازی کی۔

ریلوے پولیس کے مطابق مسافر بزرگ چلتی گاڑی سے اترتے وقت توازن برقرارنہ رکھ سکا، ہیڈکانسٹیبل محمد انور نے دوڑ کر مسافر کو گاڑی کے نیچے آنے سے بچالیا۔

ویڈیو میں ریلوے پولیس کے ہیڈکانسٹیبل کو بزرگ مسافر کوبچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ماہ قبل بھی میانوالی اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے مسافر کی جان بچائی تھی۔

بھکر کے بزرگ مسافر محمداکبر نے جان بچانے پر ریلوے پولیس اہلکار  کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply