مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے،آگ سید پور رینج ٹریل تھری پر لگی اورٹریل فائیو کی طرف پھیلی،سی ڈی اے کا کہنا ہے ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچ چکی ہیں۔
65 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں،ٹریل تھری پرلگی آگ پر قا بو پا لیا گیا ہے،ٹریل فا ئیو پر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش جاری ہے۔
آگ پر جلد قا بو پانے کے لیے مزید ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں،ڈی جی انوائرمنٹ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں،مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے پاک بحریہ کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے۔
پاک بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں،مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بجھانے کےلیے ہیلی کاپٹر سے پانی پھینکا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لے لیا اورمتعلقہ اداروں کو آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا مزید پھیلنے سے پہلے آگ پر جلد قابو پایا جائے،یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔









