0

باچا خان ایئرپورٹ سے حج پرواز گزشتہ روز سے تاخیر کا شکار

باچا خان ایئرپورٹ سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی حج پرواز گزشتہ روز سے تاخیر کا شکار ہے۔

پرواز 400 سے زائد حجاج کرام کو باچا خان ایئرپورٹ سے جدہ لے جارہی تھی،ایک مسافر کے مطابق پرواز تکنیکی بنیاد پر تاخیر کا شکار ہے، ایئر کنڈیشن کام نہیں کر رہا۔

مرمت نہ ہونے پر رات گئے پشاور کے مختلف ہوٹلز میں منتقل کیا گیا،دوبارہ جہاز میں بٹھایا گیا گھٹن کے باعث کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔

ہم نیوز معاملے پر پی آئی حکام سے موقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply